آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ٹھوس اقدامات/ پنجاب میں جرائم کے واقعات میں بتدریج کمی
سال 2021 کے آخری چار ماہ میں جرائم کے واقعات میں 44 فیصد تک واضح کمی رپورٹ۔
ایمرجنسی 15کال ریکارڈ ڈیٹا نے کرائم گراف میں نمایاں کمی کو واضح کردیا۔
پنجاب بھر میں قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کے کیسزمیں 48 فیصد جبکہ ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں مجموعی طور پر 36 فیصد کمی آئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس
کرائم کی فری رجسٹریشن کے ساتھ مقدمات کی ورک آؤٹ شرح کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ مقدمات کے اندراج سے منظم جرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں جس کی وجہ سے جرائم کے گراف میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال 2021 کے آخری چار ماہ میں جرائم کے واقعات (کرائمز اگینسٹ پرسن اور کرائم اگینسٹ پراپرٹی) میں 44 فیصد تک واضح کمی رپورٹ ہوئی ہے اور ایمرجنسی 15 کال ریکارڈ ڈیٹا نے کرائم گراف میں نمایاں کمی کو واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا یے کہ جو گذشتہ مہینوں کے زیر التواء مقدمات تھے، ستمبر تا دسمبر چار ماہ میں ان پرانے کیسز کے مقدمات کے اندراج کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب میں ستمبر کے دوران قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کے 56087 واقعات رپورٹ ہوئے جس کے بعد ایسے جرائم کی کال شرح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی اور دسمبر میں 29479 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ میں مجموعی طور پر پنجاب بھر میں قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں 48 فیصد کمی آئی ہے۔ پنجاب میں ستمبر کے دوران ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے 23162 جبکہ دسمبر میں 14819واقعات رپورٹ ہوئے یوں گذشتہ چار ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں مجموعی طور پر 36 فیصد کمی آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 15 کال ڈیٹا کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ چار ماہ میں قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 44 فیصد کمی رپورٹ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر 2021 میں قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کے13750 جبکہ دسمبر میں 7383واقعات رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں کرائم بر خلاف پراپرٹی کی تفصیل بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں گذشتہ چار ماہ میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں 40 فیصد تک کمی رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ستمبر 2021 میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے 6087 واقعات جبکہ دسمبر میں 3759 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب میں کرائم کی فری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جارہا ہے اور مقدمات کی ورک آؤٹ شرح کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ مقدمات کے اندراج سے منظم جرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں بھی جاری ہیں
(ہینڈ آؤٹ 3 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************