آئی جی پنجاب کا پنڈ دادن خان جہلم میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
جہلم پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتارکر لیا۔
مقدمہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پنڈ دادن خان جہلم میں ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ہی او جہلم کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ 2 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************