نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن/قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں من چلے حوالات میں بند
صوبہ بھر میں نیو ایئر نائٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف 416 مقدمات درج اور 553 افراد کو گرفتار کیا گیا. ترجمان پنجاب پولیس
ون ویلنگ پر 109 مقدمات درج 141 افراد گرفتار، ہوائی فائرنگ پر 143 مقدمات درج 159 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
آتش بازی کرنے پر 52 مقدمات درج اور 86 افراد گرفتار، نشہ آور اشیاء کے استعمال پر 112 مقدمات درج اور 167 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں نیو ائیر نائٹ پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا اور صوبے کے تمام اضلاع میں سینکڑوں قانون شکنوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، شراب نوشی اور آتش گیر مادہ کے استعمال پر پنجاب پولیس نے بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں اور صوبہ بھر میں نیو ایئر نائٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف 416 مقدمات درج اور 553 افراد کو گرفتار کیا گیا. ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ون ویلنگ کرنے پر 109 مقدمات درج کئے گئے اور 141 افراد گرفتار کو کیا گیا، ہوائی فائرنگ پر 143 مقدمات درج کئے گئے اور 159 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح صوبہ بھر میں آتش بازی کرنے پر 52 مقدمات درج اور 86 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں نشہ آور اشیاء کا استعمال اور شراب نوشی کرنے پر 112 مقدمات درج اور 167 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے لاہور میں ہونے والی کاروائیوں بارے بتایا کہ لاہور میں ون ویلنگ کرنے 61 افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 73 کو گرفتار کیا گیا۔ آتش بازی کے واقعات میں 30 مقدمات درج 44 افراد گرفتار، شراب نوشی اور نشہ آور اشیاء کے استعمال پر 46 مقدمات درج اور 49 افراد گرفتار کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 106 افراد کے خلاف مقدمہ درج اور 110 کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس افسران و اہلکار رات بھر شاہرات پر فرائض سر انجام دیتے رہے جبکہ ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور فیملیز کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پر امن فضا کو برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا
(ہینڈ آؤٹ 1 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************