آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے  واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

آئی جی پنجاب کا سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم

واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 345 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, December 31, 2021