آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث چاروں ملزمان گرفتار کر لئے۔

آئی جی پنجاب کی تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم

خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر پنجاب پولیس زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گوجرانوالہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف سخت قانونی عمل میں لائی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ہدایت کی ہے کہ تفتیش کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے  اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر پنجاب پولیس زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 344 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 31, 2021