نیو ایئر نائٹ/پنجاب پولیس کا ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

نیو ایئر نائٹ/پنجاب پولیس کا ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

رواں سال صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 3016مقدمات درج،3079افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

 صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2830مقدمات درج جبکہ5008افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس۔

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے دیں۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ تفریح یا کھیل کے نام پر ہونے والی ایسی خطرناک سرگرمیوں سے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ والدین بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورانہیں کسی صورت غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔ راؤ سردار علی خان نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں رات کے وقت ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہری بھی ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری  15پر اطلاع کریں تاکہ قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری سخت ایکشن لیاجائے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے رواں برس صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں قانون شکنوں کے خلاف 3016مقدمات درج کئے گئے اور3079افراد کو گرفتار کیاگیااسی طرح صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2830مقدمات درج جبکہ5008افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ ون ویلنگ کے 1564مقدمات درج،1501افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے 632مقدمات درج994افراد گرفتار کیے گئے۔شیخوپورہ ریجن میں ون ویلنگ کے22مقدمات درج،32افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے360مقدمات درج599افراد گرفتار کیے گئے۔ گوجرانوالا ریجن میں ون ویلنگ کے380مقدمات درج،427افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے671مقدمات درج1214افراد گرفتار کیے گئے۔ راولپنڈی ریجن میں ون ویلنگ کے 71مقدمات درج،95افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے293مقدمات درج668افراد گرفتار کیے گئے۔ سرگودھا ریجن میں ون ویلنگ کے17مقدمات درج،19افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے237مقدمات درج434افراد گرفتار کیے گئے۔ فیصل آباد ریجن میں ون ویلنگ کے511مقدمات درج،512افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے235مقدمات درج 396 افراد گرفتار کیے گئے۔ملتان ریجن میں ون ویلنگ کے322مقدمات درج،322افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے110مقدمات درج162افراد گرفتار کیے گئے۔ ساہیوال ریجن میں ون ویلنگ کے 14مقدمات درج،14افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے52 مقدمات درج115افراد گرفتار کیے گئے۔ ڈی جی خان ریجن میں ون ویلنگ کے 56مقدمات درج،89افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے181مقدمات درج324افراد گرفتار کیے گئے۔ بہاولپورریجن میں ون ویلنگ کے59مقدمات درج،68افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے59مقدمات درج102افراد گرفتار کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 343 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 31, 2021