پنجاب پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر صوبہ بھر کے گرجا گروں میں منعقدہ پروگراموں کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

پنجاب پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر صوبہ بھر کے گرجا گروں میں منعقدہ پروگراموں کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

تمام اضلاع کے گرجا گروں میں 1924 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 18ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات۔ آئی جی پنجاب

حساس مقامات پر پٹرولنگ فورسز کی ٹیموں کی تعداد اور اوقات کار کو بڑھایا گیا ہے۔ راؤ سردار علی خان

سپروائزری افسران خود بھی فیلڈ میں نکل کر حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشنز کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع کے گرجا گروں میں ہونے والے پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے گرجا گروں میں 1924 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 18ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات ہونگے۔گرجا گروں میں آنے والے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی، میٹل ڈٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہونگے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ حساس مقامات کے گردو نواح پٹرولنگ فورسز کی ٹیموں کی تعداد اور اوقات کار کوبھی بڑھایا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام گرجا گروں میں نیو ائیر پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات بارے بتایا کہ لاہور میں نیو ائیر نائٹ کے 219 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائدافسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ گوجرانوالہ میں نیو ائیر نائٹ کے 572 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 3156 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ شیخوپورہ میں نیو ائیر نائٹ کے 206 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1955 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ راولپنڈی میں نیو ائیر نائٹ کے 144 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1478 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ سرگودھا میں نیو ائیر نائٹ کے 155 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1149 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ فیصل آباد میں نیو ائیر نائٹ کے 292 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1711افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ ساہیوال میں نیو ائیر نائٹ کے 185 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1989 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی جی خان میں نیو ائیر نائٹ کے 41 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 711 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ بہاولپور میں نیو ائیر نائٹ کے 110 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1152 افسران وا ہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شاہرات پر قانون شکنوں کے خلاف کاروائیوں کیلئے سپیشل اسکوارڈز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں اور سپروائزری افسران خود بھی فیلڈ میں نکل کر حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشنز کریں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 342 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, December 30, 2021