فیصل آباد میں انصاف یوتھ ونگ سٹی فیصل آباد کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کے قتل کا معاملہ

فیصل آباد میں انصاف یوتھ ونگ سٹی فیصل آباد کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کے قتل کا معاملہ

فیصل آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتارکر لیا۔ سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن

واقعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد، تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے ملزم کو سخت سزا دلائی جائے گی۔ سی پی او فیصل آباد

وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے کل قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے نوٹس پر فیصل آباد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے انصاف یوتھ ونگ سٹی فیصل آباد کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز ہونے والے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن نے واقعہ کی تفصیل بارے بتایا کہ ملزم حمزہ نے معمولی تلخ کلامی پرانصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار رانا محمد سفیان خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر سرچ آپریشن کیا تھا جس نے24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتارکر لیا۔سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن نے بتایا کہ واقعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اورکیس کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے ملزم کو سخت سزا دلائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 341 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Thursday, December 30, 2021