آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مسلم ٹاؤن لاہور میں ایف بی آر کے دو افسران کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مسلم ٹاؤن لاہور میں ایف بی آر کے دو افسران کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی اور لاہور سے رپورٹ طلب کر لی،
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے مسلم ٹاؤن لاہور میں ایف بی آر کے دو افسران کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے اور سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔۔

(ہینڈ آؤٹ 331 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************
 

Press Release Date: 
Monday, December 27, 2021