محکمہ مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخواہ کے مدارس کے طلباء کے وفد کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مطالعاتی دورہ

محکمہ مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخواہ کے مدارس کے طلباء کے وفد کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مطالعاتی دورہ
کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ DIGاحمد جمال الرحمان نے وفد کو ٹریننگ کالج میں دستیاب سہولیات اور تربیتی پروگرامز بارے بریفنگ دی۔
 پولیس افسران واہلکاروں کی جدید تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت آئی جی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان
پولیس ٹریننگ کالج کے دورے کے بعد پنجاب پولیس کے بارے میں ہمیں بہتر طور پر جاننے کا موقع ملا ہے۔ وفد میں شامل طلباء کی گفتگو

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایت پر کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے صوبے بھر میں اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں محکمہ مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام لاہور کے دورے پر آئے مدارس کے طلباء کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا اور اس دوران انہیں پنجاب پولیس کے جدید تربیتی نظام، دستیاب سہولیات سمیت دیگر شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔ 115رکنی وفد میں خیبر پختونخواہ کے مختلف مدارس میں زیر تعلیم طلباء اور سٹاف ممبران شامل تھے۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان نے وفد کو ٹریننگ کالج میں دستیاب سہولیات اور تربیتی پروگرامز بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس افسران واہلکاروں کی جدید تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت آئی جی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سکول آف انویسٹی گیشن میں تفتیشی افسران کو ہر نوعیت کے کیسز کی تفتیش کیلئے عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے جبکہ آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر تفتیشی افسران کے مرحلہ وار ریفریشر کورسز اور ورکشاپس بھی جاری ہیں۔ وفد میں شامل طلبا ء کو سکول آف انویسٹی گیشن، اکیڈمک بلاک سمیت ٹریننگ کالج کے دیگر سیکشنز کا دورہ کروایا گیا۔
محکمہ مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخواہ کے وفد کی قیادت محمدیوسف نے کی جبکہ راجہ ذوالفقار ملک فوکل پرسن تھے۔ وفد میں شامل مدارس کے طلبا نے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان سے سوالات پوچھے اور پولیس اہلکاروں کیلئے دستیاب جدید تربیتی سہولیات اور تربیتی نظام کی تعریف کی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس ٹریننگ کالج کے دورے کے بعد پنجاب پولیس کے بارے میں ہمیں بہتر طور پر جاننے کا موقع ملا ہے اورپولیس کے بارے میں ہمارا عمومی تاثر بھی تبدیل ہو گیا۔ دورے کے اختتام پر کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ DIGاحمد جمال الرحمان نے وفد کے سربراہ کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

(ہینڈ آؤٹ 330 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, December 27, 2021