Dec 27, 2021
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) کرسمس کے دوسرے روز بھی صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی تھی کہ گرجا گروں میں اتوار کے روز دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے جبکہ ساتھ ہی ساتھ تمام فیلڈ افسران تفریحی مقامات اور پارکوں کی سکیورٹی کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پبلک مقامات پر رش کے پیش نظر پٹرولنگ فورسز کے گشت کو بڑھایا جائے اور تفریحی مقامات اور پارکوں میں لیڈی اہلکاروں نے بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔
(روز نامہ پاکستان)
************