آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں معمولی جگھڑے پر فائرنگ سے دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں معمولی جگھڑے پر فائرنگ سے دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے میں فائرنگ سے دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان  نے ہدایت کی کہ متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سیّد حماد عابد نے ایس پی سول لائن کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلئے اور لاشیں کو پوسٹ مارٹم کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

(ہینڈ آؤٹ 329 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 
Press Release Date: 
Sunday, December 26, 2021