آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر کرسمس کے دوسرے روز بھی صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر کرسمس کے دوسرے روز بھی صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

گرجا گروں میں اتوار کے روز دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا۔

تفریحی مقامات اور پارکوں میں آنے والے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ راؤ سردار علی خان

پنجاب پولیس مستقبل میں بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فرائض اسی فرض شناسی اور جانفشانی کے ساتھ ادا کرے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر کرسمس کے دوسرے روز بھی صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی تھی کہ گرجا گروں میں اتوار کے روز دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے جبکہ ساتھ ہی ساتھ تمام فیلڈ افسران تفریحی مقامات اور پارکوں کی سکیورٹی کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پبلک مقامات پر رش کے پیش نظر پٹرولنگ فورسز کے گشت کو بڑھایا جائے اور تفریحی مقامات اور پارکوں میں لیڈی اہلکاروں نے بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔ انہی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فرائض اسی فرض شناسی اور جانفشانی کے ساتھ ادا کئے جائیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز گرجا گروں اور تفریحی مقامات کے باہر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی جبکہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے ساتھ قانونی کاروائیاں بھی جاری رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی خوشیاں خراب کرنے والے منفی عناصر کے خلاف پولیس کو 15 پر اطلاع کریں فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

(ہینڈ آؤٹ 328 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 26, 2021