آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پتوکی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پتوکی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

قصور پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے  دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔ ملزمان سے جدید اسلحہ بھی برآمد۔ ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف

 اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پتوکی ضلع قصور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ڈی پی او قصور نے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے  دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔۔ ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان معراج اور فاروق کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور انکے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنا قانوناً جرم ہے، شہری ایسے واقعات کی فوری 15پر اطلاع دیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے بلا تاخیر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

(ہینڈ آؤٹ 327 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, December 25, 2021