آئی جی پنجاب کی ہدایت پر یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

صوبہ بھر میں تقریبا ساڑھے تین ہزار کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے چوبیس ہزار سے زائد افسران و اہلکار بشمول لیڈی اہلکاروں نے سیکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔

اتوار کے روز بھی گرجا گھروں،  تفریحی مقامات اور پارکس میں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر یوم قائد اور کرسمس تہوار کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات ہائی الرٹ رہے اور پولیس افسران و اہلکاروں نے گرجا گھروں اور تفریحی مقامات کے تحفظ کے فرائض پوری مکمل  اور تندہی کے ساتھ سر انجام دئیے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات میں سی سی ٹی وی کیمروں، میٹل ڈٹیکٹرز سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی اور سپروائزری افسران نے فیلڈ میں نکل کر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ اور انسپکشن بھی یقینی بنائی۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ اتوار کے روز بھی گرجا گھروں،  تفریحی مقامات اور پارکس میں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں تقریبا ساڑھے تین ہزار کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے چوبیس ہزار سے زائد افسران و اہلکار بشمول لیڈی اہلکار فرائض سر انجام دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرجا گروں، مارکیٹوں، پبلک مقامات اور پارکس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں، پٹرولنگ فورسز کے گشت کو بڑھایا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر  سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری گرجا گروں کے باہر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تعینات کی گئی ہے جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس پر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 326 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, December 25, 2021