پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے اغواء کیس کا معمہ حل
مورگاہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے مقتولہ کے سابقہ شوہر رضوان حبیب کو گرفتار کیا،
ملزم رضوان حبیب نے راولپنڈی میں قتل کرکے لاش کو خیبر پختونخواہ میں دفن کیا۔ سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی
قتل کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر تمام تفصیلات میڈیا کے ساتھ شئیر کردی جائیں گی۔۔ ساجد کیانی
پنجاب پولیس نے مورگاہ کے علاقہ سے اغواء ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کے اغواء کیس کا معمہ حل کر لیا۔ مقتولہ کا سابقہ شوہر ہی قاتل نکلا، ملزم رضوان حبیب نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا، ملزم کے انکشاف پر مقتولہ کی نعش لکی مروت کے علاقہ پیزو سے برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی ساجد کیانی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں وجیہہ سواتی کے اغواء کیس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مورگاہ کے علاقہ سے 16 اکتوبر کو اغواء ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کے اغواء کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مغویہ کی رہائی کیلئے کاوشوں کا آغاز کردیا اور تمام ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے کیس کی تفتیش کو آگے بڑھایا گیا، مورگاہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے کئی شہروں میں تفتیش کی اور مقتولہ کے سابقہ شوہر رضوان حبیب کو گرفتار کیا، تفتیش کے دوران ملزم رضوان حبیب نے اعتراف کیا کہ وجہیہ سواتی کو راولپنڈی میں قتل کیا اور مقتولہ کی نعش کو لکی مروت کے علاقہ پیزو میں دفن کیا، ملزم کے انکشاف پر مقتولہ کی نعش کو مورگاہ پولیس نے لکی مروت کے علاقہ پیزو سے برآمد کر لیا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 325 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
