آئی جی پنجاب سے گورنر پنجاب کے کوآرڈی نیٹیر برائے اقلیت و بین المذاہب ہم آہنگی، کامران پرویز چودھری کی ملاقات

آئی جی پنجاب  سے گورنر پنجاب کے کوآرڈی نیٹیر برائے اقلیت و بین المذاہب ہم آہنگی، کامران پرویز چودھری کی  ملاقات

آئی جی پنجاب راو سردار علی خان سے گورنر پنجاب کے کوآرڈی نیٹیر برائے اقلیت و بین المذاہب ہم آہنگی، کامران پرویز چودھری کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء میں چیئرمین محمود اورپاسٹر جمیل ناصر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے وفد کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹ کر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ وفد کی جانب سے کرسمس کے موقع پر پنجاب بھر میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات پرشکریہ ادا کیا۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

(ہینڈ آؤٹ 324 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 24, 2021