آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی سنٹرل پولیس آفس میں موک ایکسر سائز کا انعقاد

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی سنٹرل پولیس آفس میں موک ایکسر سائز کا انعقاد

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)،ایلیٹ، کوئیک رسپانس فورس اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فرضی مشقوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے سنٹرل پولیس آفس پر دہشت گردوں کے فرضی حملے کو بروقت کاروائی سے ناکام بنایا۔انہوں نے بتایا کہ موک ایکسر سائز کے دوران سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ایس او پیز کے مطابق اپنی کاروائی کی پریکٹس کی اور فرضی دہشت گرد کے خاتمے اور زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایس پی یو راؤ منیر احمد ضیاء نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں، حساس تنصیبات سمیت دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔ا س موقع پر ڈی ایس پی سیکیورٹی، سنٹرل پولیس آفس، رائے احسان الہٰی سمیت دیگر افسران بھی موجو دتھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ 322 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 24, 2021