آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرسمس کی مناسبت سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرسمس کی مناسبت سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے مسیحی ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹااورعیدی تقسیم کی۔
کرسمس کے موقع پر پنجاب پولیس اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔راؤ سردار علی خان
تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوزاپنے اپنے ریجنز اورا ضلاع میں بھی مسیحی ملازمین کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کریں۔آئی جی پنجاب

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر شعبہ میں مسیحی بھائیوں نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں اورملکی تعمیر و ترقی اور قیام امن میں مسیحی شہریوں کی شاندار خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستانی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور پنجاب پولیس اس مقصد کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ کرسمس کے موقع پر پنجاب پولیس اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کرسمس کی مناسبت سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔
آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹااورمسیحی ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، اے آئی جی ایڈمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے ریجنز اورا ضلاع میں بھی مسیحی ملازمین کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کریں۔

(ہینڈ آؤٹ 321 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, December 24, 2021