فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کوپنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔

فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کوپنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزم وسیم اکرم کنگن پور کا رہائشی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

ون فائیوپر جھوٹی کال کرنا قانوناً جرم ہے جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس میں بم نصب کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو پنجاب پولیس نے کنگن پورقصور سے گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وسیم اکرم نامی شخص نے 15 پرکال کرکے جھوٹی اطلاع دی تھی کہ لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کے آخری بوگی میں بم نصب ہے۔  پولیس نے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ  کے ساتھ مل کر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا تھاتاہم ٹرین میں کوئی بم برآمد نہیں ہوااور مکمل سرچ آپریشن اور تلاشی کے بعد ٹرین کو آگے روانہ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں متحرک رہیں اور قصور پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم وسیم اکرم کنگن پور کا رہائشی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ 15پر غیر ضروری فون کالوں سے باز رہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تفریح یا کسی بھی غیر ضروری مقصد کے حوالے سے ہونے والی تمام کالیں مشکلات کے شکار شہریوں کو مدد کی فراہمی میں مزیدتاخیر کا باعث بنتی ہیں جو ذمہ دار شہریوں کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 15پر جھوٹی اطلاع دینا یا کال کرنا قانوناً جرم ہے اور ایسے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 309 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 21, 2021