پاسبان منصوبے کی منظوری کے بعد 5 ہزار مزید پروموشنز ہونگی، آئی جی

Nov 28, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رواں سال 15000 سے زائدپولیس افسران و اہلکاروں کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ ترقیاں دی گئیں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پی ایچ پی سمیت دیگر فورسز کا پروموشن و سروس سٹرکچر بہتر کیا گیا، پاسبان منصوبے کی منظوری کے بعد 5000 مزید پروموشنز ہوں گی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس فورس اپنے اختیارات کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، خدمت خلق کیلئے استعمال کرے، محکمانہ ترقی کا فائدہ پہلے سے زیادہ اچھی سروس ڈیلیوری، خوش اخلاقی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے افسران کے اعزاز میں تقریب میں آئی جی نے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے 63 پولیس اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***************