ننکانہ: ڈکیت گینگ کا سر غنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

Mar 01, 2023

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر سانگلا ہل پولیس نے ریاض عرف ریاضو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے 16 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرغنہ ریاض عرف ریاضو ساتھیوں شمعون اور حبیب نے چند روز قبل احاطہ گنگا رام کے طارق محمود اور ارشد وغیرہ سے سانگلا شاہکوٹ روڈ پر اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر چھین لیا تھا ۔ تھانہ صدر سانگلا ہل پولیس نے ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کرپکڑلیا،ملزم ضلع حافظ آباد کے علاقہ تھانہ پنڈی بھٹیاں میں بھی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے منشیات فروش طاہر کو رنگے ہاتھوں پکڑکر 1365 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(روز نامہ دینا)

**************