لاہور ریس کورس میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ۔

لاہور ریس کورس میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا نوٹس، ایک ملزم حمزہ سلیم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تیزاب گردی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔آئی جی پنجاب
واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور میں ریس کورس کے علاقے میں خواجہ سرا پر  تیزاب پھینکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے  ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہوراور ان کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حمزہ سلیم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ریڈ کیے جار ہے ہیں۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تیزاب گردی کے واقعہ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورخواتین،بچوں اور خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر تیزاب گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی

(ہینڈ آؤٹ 320 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, June 22, 2022