آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا رحیم یار خان میں حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا رحیم یار خان میں حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب، آئی جی پنجاب کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
واقعہ کی تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے رحیم یار خان میں حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ سپروائزری افسر متاثرہ خاتون کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور اسے انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 309 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, June 18, 2022