آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 37306 اشتہاری ملزمان اور 27003 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 18832 مقدمات درج جبکہ 18824 گرفتار کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار افراد کے قبضے سے 15گرنیڈ، 608کلاشنکوف، 1413رائفلز، 1863 شارٹ گنز، 15073 پسٹل اور 204121 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
سپروائزری افسران اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھیں۔ آئی جی پنجاب
منظم جرائم میں ملوث پیشہ ور گروہ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں جس کی بدولت سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ خطرناک جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں اور منظم جرائم میں ملوث پیشہ ور گروہ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کی مدد سے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے لہذا جدید پولسینگ کے حوالے سے بنائی گئی تمام ایپلی کیشنز سے بھرپور استفادہ لیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور ان کاروائیوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔۔
رجمان پنجاب پولیس نے سال رواں میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر37306 اشتہاری ملزمان اور 27003 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ رواں برس صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 18832 مقدمات درج جبکہ 18824 گرفتار کیے گئے اور گرفتار افراد کے قبضے سے 15 گرنیڈ، 608 کلاشنکوف، 1413رائفلز، 1863 شارٹ گنز، 15073پسٹل اور 204121 گولیاں برآمد کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس لاہور سے 4604 اشتہاری ملزمان اور 6197 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 2007 مقدمات درج کرتے ہوئے 2010 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 308 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 18, 2022